ریکارڈ ہولڈرکم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کی لاہور قلندرکے سی ای او سے ملاقات

ریکارڈ ہولڈرکم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کی لاہور قلندرکے سی ای او سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا، ہیڈ سپورٹس ڈیسک: پی ایس ایل چیمپئین  لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  عاطف رانا سے ریکارڈ ہولڈرکم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کے جھنڈے والی یادگار تصویر عاطف رانا کو پیش کی۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے شہروز کاشف کو ٹرافیز کا سوونئیر  دیا۔  

عاطف رانا نے کہا کہ شہروز کاشف کم عمری میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، شہروز کاشف کی ہمت اور حوصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حکومت اور سوسائٹی کو آگے بڑھ کر شہروز کو اسپورٹ کرنا ہو گا۔لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے شہروز کاشف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
ملاقات میں شہروز کاشف نے کہا کہ میں نے پاکستان کے جھنڈے کے بعد رضاکارانہ طور پر لاہور قلندرز کا جھنڈا لہرایا۔ میرا تعلق لاہور سے ہے اورلاہورقلندرز میری پسندیدہ ٹیم ہے۔ لاہور قلندرز جس طرح نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لاتی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ لاہور قلندرز نے جس طرح سراہا، ان شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دنیا کی خطرناک چوٹی سر اناپورنا سر کرنے کے بعد شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کا بھی جھنڈا لہرایا تھا۔ 

Bilal Arshad

Content Writer