شہری تیار رہیں،لاہور میں مزید بارشوں کا امکان،اہم ہدایات جاری

Rain in lahore,Lda,Wasa,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)شہر میں حالیہ بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کمشنر لاہورنے ہدایات جاری کر دیں۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ تمام اے سیز اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔ تیز بارش کی صورت میں انتظامات مکمل کریں۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ واسا اور ایم سی ایل ڈی مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہوں،ڈسپوزل اسٹیشنز۔جینسنگ سیٹس مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔ اے سیز ،واسا ڈائریکٹرز اور زونل افسران مکمل طور پر رابطہ میں رہیں۔ تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز فعال اور مشینری موجود ہونی چاہئے۔

ہنگامی صورتحال میں واسا،ایم سی ایل ،ایل ڈی اے کی ٹیمیں فوری ریسپانس دیں گی، تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فورا ہونا چاہیے،ٹیمیں موجود رہیں۔شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسئی آب مشینری اور افرادی وسائل دستیاب رکھیں،سڑک پر پانی جمع ہونے کی اطلاع واسا کنٹرول کو دیجائے۔