ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں 21 روپے تک کا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں 21 روپے تک کا اضافہ
کیپشن: Patrol Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے سبسڈی میں 21 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر سبسڈی میں 8 روپے 30 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول پر سبسڈی 29 روپے 60 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 73 روپے 4 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے کر دی گئی جبکہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے کر دی گئی۔

اسکے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا۔وزارت توانائی نے اوگرا کو آگاہ کر دیا ہے کہ آج سے 15 مئی تک سبسڈی دی جائے گی جبکہ اوگرا کو آئل کمپنیوں کو ادائیگیوں کی رقم کا حساب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔