ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

محکمہ صحت کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کے سیکٹری ہیلتھ سے مذاکرات کامیاب، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے محکمہ صحت کے دفتر میں 15 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ محکمہ صحت پنجاب نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے سامنے ہار مان لی۔ سیکٹر ہیلتھ سے ہونے والے مذاکرات کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہڑتال ختم کر دی۔

پنجاب حکومت برطرف ینگ ڈاکٹرز کو دو ہفتے میں بحال کرنے، حکومت کا حفاظتی کٹس کی دستیابی کے لئے ہسپتال سطح پر کمیٹیاں بنانے، پنجاب حکومت تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کی کورونا سکرینیں کروانے کی یقین دہانی۔

گرینڈ ہیلتھ الائسن کے مطابق پنجاب حکومت ڈاکٹرز کو قرنطینہ کے لیے ہوٹل کی سہولیات دے گی۔ ایڈہاک، کنٹریکٹ اور ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے لیے رسک الاؤنس بھی دیے جائیں گے۔    

یاد رہےحکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کو فرنٹ لائن پر کام کرنے کیلئے سہولیات کے فقدان اور حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کے حوالے سے  گرینڈ ہیلتھ الائنس اور وائے ڈی اے کی حکومت کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری تھا۔ 

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات پورے نہ ہونے پر رمضان المبارک میں بھی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ دھرنے میں شریک ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کیلئے سحری اور افطار کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیاتھا۔

دوسری جانب وائے این اے پنجاب ڈاکٹر صوبیہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کہتے جو ڈاکٹر اور نرسز حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ان میں بھی  کورونا ہو رہا ہے، وزیراعظم کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیا نمائندگان کو  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یا جاں بحق ہونے پر امداد دینے کے بجائے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کو مالی امداد دی جائے۔