ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام جماعتیں اپنے اپنے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروائیں گی

 تمام جماعتیں اپنے اپنے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا،  چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8مئی بروز جمعۃ المبارک دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ڈپٹی سپیکر ڈپٹی دوست محمد مزاری کے علاوہ ارکان اسمبلی سردار اویس لغاری، ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان، احمد علی اولکھ، ساجد احمد خان بھٹی، محمد معاویہ، خواجہ سلمان رفیق، امین ذوالقرنین، نذیر چوہان، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی شریک ہوئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں مقیم مریضوں نے کبھی جلوس نہیں نکالا، لاہور ایکسپو سنٹر میں موجود مریض بطور احتجاج قرنطینہ سے باہر آ گئے جو کہ محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کریں، اگر خدانخواستہ کسی کو بھی یہ وائرس لگ گیا تو دوسرے ارکان بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتیں اپنے اپنے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروائیں گی، اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer