سٹی42: لٹن روڈ سے 19 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، لاش میانی صاحب قبرستان سے ملی، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق میانی صاحب قبرستان میں عینی شاہدین کی اطلاع کے بعد 19 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، پوسٹ مارٹم کیلئے لڑکی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق لڑکی کے پاس ہیروئن کی پڑیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں، شبہ ہے کہ لڑکی کی ہلاکت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگی۔
پولیس کی جانب سے اشتہارات اور مختلف ذریعے سے لڑکی کے ورثہ کی تلاش جاری ہے۔