پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر، علی ساہی) آئی جی پنجاب نے لاہور میں بڑے پیمانے اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے ڈی پی اوز سمیت 25 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔

 سی سی پی او فیصل آباد اشفاق کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے، محمد اظہر اکرم کو سی پی اوفیصل آباد اور رانا شہزاد اکبر کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹوتعینات کر دیا گیا، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب اسد سرفراز خان کو ڈی پی او خانیوال، ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او سیا لکوٹ امیر عبداللہ خان کو ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا، ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا محمد عاصم کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور،ڈی پی او مظفر گڑھ غازی صلاح الدین کو ڈی پی او شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی کو ڈی پی او مظفر گڑھ ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ وقار شعیب انور کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد اسماعیل الرحمن کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبیلٹی محمد اطہر وحید کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کردیا گیا۔

ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی کو اے آئی جی انکوائریز سی پی او پنجاب لاہور، اے آئی جی انکوائریز سی پی او پنجاب لاہور فیصل مختار کو ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبیلٹی، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہور نوید ارشاد کو ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی، ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی منصور قمر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہور،ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ عمران احمد ملک کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاﺅن لاہور علی وسیم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور احسن سیف اللہ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور سید علی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب، تقرری کے منتظر حماد رضا قریشی کو سینئر ٹریفک آفیسر لاہور، سینئر ٹریفک آفیسر لاہور محمد آصف صدیق کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ محمد عبداللہ لک کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور تعینات کردیا گیا۔

 ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور شہباز الٰہی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی کیپٹن (ر) مظہر اقبال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاﺅن،ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی راولپنڈی عنبرین علی کو ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کو ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ایچ پی لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا، سی سی پی او لاہور کو کرائم ریٹ پر کنٹرول کیلئے مزید ایک ماہ کا ٹائم دے دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer