شہباز علی: پاکستان شاہینز بمقابلہ انگلینڈ لائنز کا دوسرا ون ڈے میچ ابو ظہبی کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی کی صورتحال کے پیش نظر دوسرا ون ڈے میچ ملتوی کیا گیا ہے۔
میچ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کیا گیا جبکہ بورڈ نے اپنی ٹیم کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کی پریکٹس اور دیگر سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔
تمام کھلاڑیوں کو ہوٹل میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔