ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پر حملے، آسٹریلیا نے امریکہ کی حمایت کردی

 ایران پر حملے، آسٹریلیا نے امریکہ کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا امریکا کے ایران کے خلاف حملوں کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر آسٹریلیا کی جانب سے سوگ نہیں منایا جائے گا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایرانی حکومت کا جوہری پروگرام عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے، اسی تناظر میں امریکا کی کارروائیوں کو دیکھا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملوں کے وقت سپریم لیڈر اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ایک زیرِ زمین بنکر میں موجود تھے اور ان کے کمپاؤنڈ پر تقریباً 30 بم گرائے گئے، جس کے نتیجے میں وہ اور درجنوں ساتھی مارے گئے۔