ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،لاہور آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر

درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،لاہور آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:صبح سویرے سورج کی کرنوں نے شہر کو روشن کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم خشک رہے گا اور آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 247 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔