ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی2025; نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل کس سے ہو گا، کنفرمڈ خبر آ گئی

New Zealand vs Australia Semi Final, New Zealand vs South Africa Semi Final, Champions Trophy Semi Finals. Qazafi stadium Lahore, Pakistan Cricket Board, Dubai International Cricket Stadium,
کیپشن: نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کیھلنا ہی ہے اور یہ میچ ہو گا قذافی سٹیڈیم مین ہی؛ لیکن یہ کل شب طے ہو گا کہ نیوزی لینڈ کو کھیلنے کے لئے آسٹریلیا یا ساؤتھ افریقہ مین سے کون سی ٹیم ملے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل مین چار ٹیمیں پہنچ گئی ہیں لیکن کون سی ٹیم کس ٹیم سے کھیلے گی، اس کا تعین کل اتوار کی شب ہو گا۔

آج کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ نے گروپ بی کا آخری میچ کھیلا۔ اس میں ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو ہرا کر دو پوائنت حاصل کر لئے اور گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر ساؤتھ افریقہ دوبارہ ٹاپ پر آ گئی۔ پہلے بھی ساؤتھ افریقہ گروپ بی مین ٹاپ پر بھی لیکن کل آسٹریلیا  اور افغانستان کا لاہور کے قذافی سٹیڈیم مین میچ منسوخ ہو جانے کے بعد آسٹریلیا کو ایک پوائنٹ ملا تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنت کےساتھ ٹاپ پر آ گئی۔ آج ساؤتھ افریقہ 5 پوائٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر موجود ٹیم ساؤتھ افریقہ کو گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر موجود ٹیم سے سیمی فائنل کھیلنا ہے۔

اور گروپ بی کی دوسری پوزیشن پر آ چکی ٹیم  آسٹریلیا کو گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر موجود ٹیم سے سیمی فائنل کیھلنے ہے۔

گروپ اے میں اس وقت نیوزی لینڈ  4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور انڈیا 4 پوائنٹس کے ساتھ تھوڑے نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے دوسری پوزیشن پر ہے۔

کل اتوار 2 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کو اپنا آخری گروپ میچ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا ہے۔

نیوزی لینڈ اور انڈیا کے اس میچ کا نتیجہ صرف یہ تعین کرے گا کہ  نیوزی لینڈ کو  آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ میں سے کیس ٹیم سے سیمی فائنل کھیلنا ہے۔اگر نیوزی لینڈ کل کا میچ جیت کر گروپ اے میں ٹاپ پر برقرار رہی تو نیوزی لینڈ کا میچ   بدھ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اپنی روایتی حریف ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ  ہو گا۔

اگر نیوزی لینڈ یہ میچ ہار گئی تو نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل ساؤتھ افریقہ کے ساتھ بدھ 5 مارچ کو  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا۔

انڈیا جو سیمی فائنل کھیلے گی وہ انڈیا کے ساتھ پاکستان کے پہلے ہو چکے ارینجمنٹ کے تحت دبئی میں 4 اپریل کو ہو گا۔ 

یہ انڈیا کی کل  کے میچ میں پرفارمنس پر منحصر ہے کہ سیمی فائنل  میں وہ ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا میں سے کس  سے  پِٹنا پسند کرے گی۔

انڈیا سیمی فائنل میں فارغ ہو گیا تو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم مین وہ گا۔

اگر سائتھ افریقہ اور آسٹریلیا مین سے ایک ٹیم انڈیا کو ہرانے مین کامیاب نہ ہوئی تو میزبانی پاکستان کو اس کی سزا یہ ملے گی کہ اس کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کا فائنل لاہور کی بجائے دبئی مین کروانا پڑے گا۔

انڈیا کی پاکستان آ کر نہ کھیلنے کی بلا جواز ہت دھرمی کے سبب لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور دبئی کے انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کے خواہشمند فینز کو 4 اپریل کی رات سے پہلے یہ پتہ نہیں چلے گا کہ وہ فائنل میچ  دیکھنے کے قابل ہوں گے یا نہیں۔ کیونکہ میچ دبئی میں ہوا تو لاہور کے شوقین ترین فین بھی میچ دیکھنے کے لئے وہاں نہین جا سکین گے، اگر میچ لاہور مین ہوا تو دبئی میں کرکٹ کے شوقین ترین فینز بھی مختصر نوٹس  پر میچ دیکھنے کے لئے لاہور نہیں آ سکیں گے۔