ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ہوگیا

رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:  رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، دو روز کے دوران 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو کر 8 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں یہ 165 سے 170 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

 رمضان کے قریب آتے ہی چینی کی قیمتوں میں اس اضافے نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے، بکہ عوام مہنگائی کے اس بحران پر حکومت سے فوری اقدامات کی درخواست کر رہے ہیں۔