ملک اشرف:رمضان المبارک کی آمد ،عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل، عدالتوں میں نئے اوقات کار کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ ، سیشن ،سول عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کے مطابق سماعت ہوگی،لاہور ہائیکورٹ میں پیر سے جمرات تک صبح 9بجے سے ڈیڑھ بجے تک سماعت ہوگی۔
ہائیکورٹ میں پیر سے جمعہ تک صبح 11 سے ساڑھے 11بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جمعہ کے روز صبح 9بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی،سول ،سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے3 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔
سول وسیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 9بجے سے ایک بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App