سکولز ایک ہفتے کیلئے بند

سکولز ایک ہفتے کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان بھر کے سکولز ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے، کوئٹہ ودیگرسردعلاقوں کے سکول 7مارچ کو کھلیں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔  موسمی حالات کے پیش نظر بلوچستان بھر کے سکول ایک ہفتے کیلئے بند کئے گئے ہیں،کوئٹہ و دیگر سرد علاقوں کے سکول یکم مارچ کی بجائے7 مارچ کو کھلیں گے۔ 

رپورٹ  کے مطابق گوادر میں اب تک ایک سوچالیس سے زائد گھر بارش اور سیلاب سے متاثرہوئے ہیں،پچاس سے زائد گھر مکمل تباہ نوے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، گوادر میں ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے۔ اس کے علاوہ کیچ میں دوسڑکیں اورایک پل تباہ ہوگیا، گوادر متاثرین کیلئے ٹینٹ، کمبل، گیس سلنڈر، مچھردانیاں، کچن سیٹ،واٹرکولراور دیگر سامان روانہ کیا گیا ہے۔