اشرف خان : ڈالر کے ساتھ سونے کی بھی اونچی اڑان ، مزید مہنگا ہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 1837 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ڈالر مہنگا ہونے سے بھی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں پر اثرات ہوئے ہیں۔ایک تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام سونا 2315 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے پر پہچنچ گیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر ہی برقرار رہی۔