ہنڈرڈ لیگ پلیئرز ڈرافٹ: بابر، رضوان اور شاہین مہنگے ترین کھلاڑی

ہنڈرڈ لیگ پلیئرز ڈرافٹ: بابر، رضوان اور شاہین مہنگے ترین کھلاڑی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ  پاکستان سے 66  کھلاڑیوں کی ہ رجسٹریشن کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مینز ہنڈرڈ میں شاہین آفریدی،قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ایک  لاکھ پاؤنڈ کی کے ریزرو پرائس کے ساتھ جب کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو  60 ہزار پاؤنڈ  کی ریزرو پرائس کے ساتھ  مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے شاداب خان کو برمنگھم فونیکس کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا تھا۔مینز ہنڈرڈ  ڈرافٹ کیلئے حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کی 50 ہزار، محمد حفیظ اور عماد وسیم  کی ریزرو پرائس  40 ہزار پاؤنڈ طے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بغیر ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ پلیئرز میں ابراراحمد،  سرفراز احمد، عمر اکمل، آصف علی، حیدر علی،  صائم ایوب، شاہنواز دھانی، عماد بٹ، محمد حسنین،  محمد حارث،  اعظم خان، شرجیل خان، صہیب مقصود،  شان مسعود، محمد نواز،  عثمان قادر، رومان رئیس،  وہاب ریاض،  عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، امام الحق اور عامر یامین شامل ہیں۔

 ویمن ہنڈرڈ کیلئے پاکستان کی 8 خواتین کرکٹرز رجسٹرڈ ہوئی ہیں  جن میں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ 25 ہزار پاؤنڈ ریزرو پرائس کے ساتھ دوسری مہنگی ترین پلیئرزکی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان کی جویریہ رؤف  18 ہزار 750 پاونڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ ویمن ہنڈرڈ کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ارم جاوید ، ندا ڈار، فاطمہ ثنا، عروج شاہ، منیبہ صدیقی اور ماہم طارق بغیر ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ دی ہنڈرڈ کے پلیئرز ڈرافٹ  23 مارچ کو منعقد ہوں گے۔

Hifza Rajpoot

Content Writer