انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

 انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین اور جمہوریت کی فتح قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے ہیں، آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر کوفوراً تاریخ دینے کا پابند کردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔

’’فیصلہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے‘‘

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے انی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔ وہ سیاسی جماعتیں جو انتخابی میدان سے فرار اختیار کر رہیں تھیں انھیں اب عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔

’’مکس چار پارٹی اب الیکشن میں آئے‘‘

پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت میں مختلف وزارتوں پر فائز رہنے والے فیض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی اب الیکشن میں آئے پھر ہم بتاتے ہیں کہ ”ہرا سمندر گوپی چندر ، بول میری مچھلی کتنا پانی“

فیض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سلطان مفرور، سلطان مجبور، بیگم صفدر اور بلاوجہ بھٹو کی اس وقت کانپیں ٹانگ رہی ہوں گی۔