فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز لیونل میسی کے نام

فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز لیونل میسی کے نام
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیر کے روز فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022ء کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں لیونل میسی، فرانس کے امباپے اور کریم بینزیما کے درمیان مقابلہ تھا تاہم ارجنٹائن کے کھلاڑی نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹینا اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 22-2021 میں 27 گولز اسکو ر کیے۔ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

Hifza Rajpoot

Content Writer