ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جیل خانہ جات  کے ملازمین کی سنی گئی

Jail emplyees,promotion,Punjab Government
کیپشن: Jail emplyees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)حکومت پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات  کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات  کے ملازمین کی سکیل اپ گریڈیشن کی سمری منظور کر لی گئی ہے ۔وارڈر کو گریڈ 5 سے 7، ہیڈ وارڈر کو گریڈ 7 سے 9، چیف وارڈر کو گریڈ 9 سے 11 اور مذہبی ٹیچر کو گریڈ 12 سے 15 اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے سکیل اپ گریڈیشن کی سمری کی منظوری پر جیل ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے-  

پنجاب بھر کی جیلوں میں ملازمین کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کے حق میں نعرے بازی کی گئی ہے-جیل ملازمین نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کی ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام ملازمین کو مبارکباد دی ہے-اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک مبشر احمد خاں ، ڈی آئی جی انسپیکشن  طارق بابر اور اے آئی جی احمد نوید گوندل بھی موجود تھے۔