حریم شاہ پر شیر کے حملے کی ویڈیو وائرل

Hareem Shah Lion attack video
کیپشن: Hareem Shah Lion attack video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

حال ہی میں حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوٹنگ کے لیے تیار کھڑی ہیں جب کہ اس دوران ایک شخص شیر کو ساتھ لاتا ہے جو حریم  کی جانب بڑھتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر کو پکڑا ہوا شخص اسے حریم سے دور کرتا ہے اور ٹک  ٹاکر کے گارڈز بھی انہیں محفوظ کرنے کے لیے ایک گھیرا بنا لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بےقابو شیر حریم کو پنجہ مار دیتا ہے۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا، نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ وہ شیر کے ساتھ ہی شوٹنگ کروارہی تھیں یا وہ اچانک ہی وہاں آیا۔