بھارتی ایئر ایمبولینس کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی ایئر ایمبولینس کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:بھارت سے آذربائیجان جانے والی ایئر ایمبولینس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آذربائیجان جانے والی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے،  ایئرایمبولینس کولکتہ سے آزربائیجان کے شہر باکو جارہی تھی، کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی،  اے ٹی سی کے اجازت دینے پر طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔بعدازاں  ایئر ایمبولینس ری فیولنگ کے بعد باکو کے لیےروانہ ہوگئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کلکتہ سے دوشنبے جانے والی بھارتی ایئر ایمبولینس کا ایندھن کم پڑ گیا تھا، مدد کے لیے لاہور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا، انسانی ہمدردی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔

  بھارتی ایئر ایمبولینس کے کپتان نے لاہور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے کہا  تھا کہ اس کے جہاز کا ایندھن کم ہے، تیل بھروانے کے لیے لاہور یا اسلام آباد لینڈ کرنا چاہتا ہوں، لاہور کنٹرول ٹاور نے اعلی حکام سے اجازت لے کر ایئر ایمبولینس کو لاہور کی بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ بھجوا دیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer