مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے،عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے،عوام کیلئے ایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)حکومتی بے بسی یا نااہلی، رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں مسلسل اضافہ، دو دن میں برائلر مرغی کا گوشت 19 روپے فی کلو بڑھ گیا،سرکاری نرخ نامے میں اضافے سے خریدار شدید پریشان ہوکررہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے، مارکیٹ کمیٹی نے برائلر مرغی کے گوشت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا اور گوشت کی سرکاری قیمت 339 روپے فی کلو مقرر اور دو دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 19 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا جس پر خریدار شدیدپریشان ہیں،

خریداروں نے کہا کہ برائلر کی قیمتوں میں اضافہ سے مشکلات مزید بڑھے گی اور دو دن میں 19 روپے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہونا سمجھ سے باہر ہے اب غریب اس مہنگائی میں جائے تو کہاں جائے جبکہ کچھ سال پہلےکبھی اس طرح قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا تھا مگر اب تو آئے روز گوشت اور دیگر اشیاء میں جب چاہے اضافہ کردیا جاتا ہے ہماری بس حکومت سے یہی اپیل ہےکہ مہنگائی کو جلد سے جلد کنٹرول کرے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی،9 روپے کمی کے بعد مرغی کا گوشت 326 روپے کلو میں فروخت ہواتھا،زندہ برائلر تھوک ریٹ میں 217، پرچون میں 225روپے جبکہ فارمی انڈے1 روپے اضافےسے152 روپے فی درجن مقرر ہ تھی،30درجن انڈوں کی پیٹی 4440 روپے کی ہوگئی تھی۔

دوسری جانب ایل پی جی 2 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 22 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 84 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 1576 روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔ اب ایل پی جی 158روپے فی کلو کی جگہ160روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1863روپے کی جگہ1885روپے اور کمرشل سلنڈر 7168 روپے کی جگہ 7252 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پیداواری قیمت 95 ہزار 283 کی جگہ 96 ہزار 860روپے تک پہنچ گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو سستی گیس مہیا کی جاسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer