ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) ساندہ پولیس کی کارروائی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان کوگرفتار کرلیا، فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئےایس ایچ او ساندہ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  ساندہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزمان ابوبکر اور نوید کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،ویڈیو میں موجود باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم کارروائی کر رہی ہے جن کی گرفتاری بھی جلدعمل میں لائی جائے گی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا۔

ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے فوری کارروائی پر ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،دوسری جانب مصری شاہ  کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو ڈھونڈنکالا۔

مصری شاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ملزم ابوبکر عرف بکر گجر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں،ملزم ابوبکر کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم نے ہوائی فائرنگ کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کرنے پر مصری شاہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer