ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 2 ہولناک ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لاہور میں 2 ہولناک ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ  ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،  اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں، ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔

صوبائی دارالحکومت میں آج بھی دو افسوسناک ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6سے زائد زخمی ہوگئے، لاہور میں ایک ٹریفک حادثہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پیر مکی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل پر سوار تین دوست جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں عمران، ارسلان احمد اور اختر شامل ہیں، حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نےمتوفی ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

دوسرا خوفناک ٹریفک حادثہ رائیونڈ چنارباغ کے قریب پیش آیا جہاں بس اور کنٹینر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے  ٹی ایچ کیو رائیونڈ ہسپتال منتقل کردیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس تبلیغی جماعت کے شرکاء کو مردان سے رائیونڈ لا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer