ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہرسمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں نو روپے فی کلوگرام اضافہ، نو روپے اضافے کے بعد شہر میں ایل پی جی ایک سو تیس روپے فی کلوگرام تک پہنچ گی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں 9000 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ 460 ڈالر سے بڑھ کر525 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی ہے جس کے باعث اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔  اوگرہ نے بین الاقوامی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب ایل پی جی 121 روپے فی کلو کی بجائے 130 روپے فی کلو ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔

گھریلوسلنڈر کی قیمت میں پچانوے روپے اضافے کے گھریلو سلنڈر تین ہزار ایک سو پندرہ روپے اور کمرشل سلنڈر 5493 روپے کی بجائے5902 روپے میں دستیاب ہوگا۔  عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسی اور ایل پی جی امپوٹ پر ٹیکس کے خاتمے کی وجہ سے آج ملک بھر میں ایل پی جی اوگرہ کی مقرر کردہ قیمت سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔

صارفین کو سستی ایل پی جی کی فراہمی کے لیے 30 مارچ 2019 کو گورنر ہاؤس پنجاب لاہور میں ہونے والی چوتھی سالانہ انٹرنیشنل انرجی اینڈ ایل پی جی کانفرنس میں پریمیم بونس (جگا ٹیکس) کا خاتمہ، لوکل پیداواری ایل پی جی کی میرٹ کے لحاظ سے مساوی تقسیم اور غیر میعاری سلنڈر بنانے والے کارخانوں کے خاتمے کی قرار دادمنظور کی جائے گی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer