لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آغاز

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، پہلے روز پانچ مضامین کا پیپر لیا گیا، کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔۔

پہلے روز پانچ مضامین جغرافیہ، بزنس اسٹیڈیز، عربی، لباس و پارچہ بافی، غذا اور غذائیت کا پیپر لیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل نے مختلف امتحانی سنٹرز کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال نہم دہم میں 5 لاکھ سے زائد بچے امتحان دیں گے۔

امتحانات کیلئے 821 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ناصرجمیل نے بتایا کہ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامات 100 فیصد مکمل ہیں۔