"ملتان میٹرو کا معاہدہ کرنے والی کمپنی کے اصل مالکان شریف خاندان ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے شدید غصے میں پریس کانفرنس کی جس سے لگ رہا تھا کہ وہ پریشان ہیں اور کرپشن کیس میں پکڑے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق چئیرمین سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے   پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما جہانگیر ترین کہنا تھا کہ چینی ادارے نے فیصل سبحان سے انٹرویو کیا تھا۔ جس کا باقائدہ ریکاررڈ موجود ہے۔ فیصل سبحان نے چینی کمپنی کو بیان دیا کہ ملتان میٹرو کا معاہدہ کرنے والی کمپنی کے اصل مالکان شریف خاندان ہے۔

شہباز شریف بتائے کہ اگر فیصل سبحان کو وہ قبول نہیں کرتے تو پھر یہ انٹرویو اور دستاویزات جھوٹی ہیں۔ اگر دستاویزات درست ہیں تو نیب اس معاملے کی تحقیات کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل سبحان شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے۔ پیراگون تعمیراتی کمپنی میں شہباز شریف کا فرنٹ مین ندیم ضیا کو ملک سے فرار کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی پنجاب نے ترقیاتی کاموں میں 9 ہزار ارب کا فنڈ خرچ کیا جس کے ٹھیکیدار شہباز شریف خود تھے اور اب اپنے فرنٹ مین کو بچانے کی کوشش کرہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب اس تمام تر معاملہ کی تحقیقات کرے اور شہباز شریف کی کرپشن کو قوم کے سامنے لائے۔ پریس کانفرنس میں عبدالعلیم خان اور ایم پی اے شعب صدیقی بھی موجود تھے۔