ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ عباس عراقچی نے بیروت کے بعض علاقوں پر ممکنہ حملوں سے متعلق اسرائیلی احکامات پر بھی تشویش ظاہر کی۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی سفارتکاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، عباس عراقچی نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی درخواست کی۔ 

اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنگ بندی برقرار رکھنے اور موجودہ مفاہمت کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ بندی کا تسلسل خطے میں مزید کشیدگی اور بحران سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔ 

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔