ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرنصب  کےحوالے سے لیسکو نے پالیسی تبدیل کر دی

میٹرنصب  کےحوالے سے لیسکو نے پالیسی تبدیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خراب اور جل جانے والے سنگل فیز میٹروں کی تبدیلی کے لیے اے ایم آئی سمارٹ میٹروں کے بجائے عام سنگل فیز (سٹیٹک) میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے ڈیفیکٹو کوڈ کی بنیاد پر خراب قرار دیے گئے میٹروں کی جگہ عام سٹیٹک میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت خراب یا جلنے والے سنگل فیز میٹروں کی جگہ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب نہیں کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی نسبتاً زیادہ قیمت کے باعث عام میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل سنگل فیز میٹروں کو عام میٹروں سے تبدیل کیا جائے گا۔

نیپرا کے قواعد کے مطابق ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل میٹروں کی تبدیلی صارفین کے لیے مفت ہوتی ہے، لہٰذا ایسے کیسز میں صارفین سے اضافی چارجز وصول نہیں کیے جا سکتے۔

دوسری جانب لیسکو نے نئے بجلی کنکشنز کے لیے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب بدستور لازمی قرار دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنگل فیز سمارٹ میٹر کے حصول کے لیے صارفین کو تقریباً 22 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔