ثمرہ فاطمہ: شہر میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ جلوے بکھیرنے لگا ہے جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے موسم میں معمولی حد تک خوشگواری برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ ہفتے کے دوران بادل برسنے اور بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔