ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: آج سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی

اسلام آباد: آج سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں آج سے مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز اور اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

شادی ہال، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے بند ہوں گے، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری شاپس بھی رات 10 بجے بند ہوں گی۔

دوسری جانب کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ و سرکاری تعطیلات پر رات 12 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ کاروباری اوقات کو معاشی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے،  ساتھ ہی ریٹیل، ہاسپیٹیلٹی اور سروس سیکٹر کی معاونت کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے معاشی توسیع ، صارفین کے اخراجات میں اضافے کیلئے کاروباری اوقات بڑھانے کی سفارش کی۔