سٹی 42:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو کی وطن واپسی ہوگئی
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے قومی ہیرو ارشد ندیم کا استقبال کیا،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدار استقبال کیلئےموجود تھے ، کوچز اور اتھلیٹس بھی قومی ہیروارشدندیم کےاستقبال کیلئےموجود تھے ،
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم تھائی ایئر ویز کی پرواز کےذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے،ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں ہونیوالے فائنل میں 86.40 میٹرکی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا،پاکستان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں52 سال بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا،قومی ہیرو ارشد ندیم کے علامہ اقبال ائیرپورٹ بیٹے کا استقبال کرنے کے لیے پہنچ گئے۔اہل خانہ دوست احباب کی ائیرپورٹ پر رش ہے
ارشد ندیم کے والد کی گفتگو
والد نے کہا میرے بیٹے نے پہلے بھی نام روشن کیا اور آج بھی نام روشن کرکے آیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہیں۔میرے بیٹے ارشد ندیم کو بہترین سہولیات دی گئی۔میں آج بہت خوش ہوں۔

ارشد ندیم کی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو
ارشد ندیم نے کہا قوم کی دعاوں اور تیاری سے گولڈ میڈل جیتا ، ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی تیاری کررہے ہیں ، پیرس اولمپکس کے بعد پہلا مقابلہ تھا جس میں کامیابی حاصل کی ،کامیابی پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ،ایشین چمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا ،کوشش ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھی ملک کا نام روشن کروں،آنے والے مقابلے کے لیے مزید سخت محنت کروں گا
جب فلائٹ سے نیچے اترا تو گورنمنٹ پنجاب سمیت سپورٹس بورڈ اور لیسکو چیف نے بھی میرا استقبال کیا،نوجوانوں کو جیولن تھرو کے کیمپس کی سہولیات دیں گے تاکہ مستقبل میں مزید ٹیلنٹ سامنے آئے،پاکستان میں گرم موسم کی وجہ سے ممکن ہے ٹریننگ کے لیے یوکے جاوں تاکہ ورلڈ اتھلیٹ چیمپئن شپ کی بہتریں تیاری کرسکوں،میں بھی قوم کی طرح اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہوں،پاکستان زندہ باد