ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانسیسی اینا لسٹ کا بھارت کو باز آ جانے کا مشورہ

 فرانسیسی اینا لسٹ کا بھارت کو باز آ جانے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   فرانس کے سیاسی تجزیہ کار کرسٹوف جعفریلوٹ (جس نے بھارت کو پاکستان کو تباہ کرنے کے اپنے دیرینہ تصور کو ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا )  کے مطابق، پاکستان بھارت کے ساتھ اپنی حالیہ فوجی مصروفیات میں فتح یاب ہوا ہے۔ بھارت کی سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں

چینل کی رپورٹ کے مطابق، جیفررلوٹ نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پانی کو کبھی بھی سیاسی یا عسکری شکل نہیں دی جانی چاہیے۔

فرانسیسی ماہر نے بھی تنازع کے دوران پاکستان کی فضائی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے برتری کا کریڈٹ چین کو دینے کی کوشش کی اور لکھا کہ چین کے فراہم کردہ آلات نے اہم کردار ادا کیا۔جیفرلوٹ نے ریمارکس دیئے کہ "یہ پہلی بار  ہوا ہے جب ہم نے چینی لڑاکا طیاروں کو جنگ پر نمایاں طور پر اثر انداز ہوتے دیکھا تھا ،پاکستان کو چین کے ساتھ مضبوط تعاون سے فائدہ ہوا، جیسا کہ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کو اجاگر کر رہا ہے۔ یہ شکست ہندوستان کی ملکی سیاست پر گہرے اور دیرپا اثرات چھوڑے گی"

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کا یقین ترک کر دینا چاہیے، پاکستان ایک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک ہے جس کو چین کی طرف سے سٹریٹجک حمایت حاصل ہے۔ ایک مسئلہ  جس سے ہندوستان کو ہر قیمت پر پریشان ہونے سے گریز کرنا چاہئے وہ ہے سندھ آبی معاہدہ ،کیونکہ پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے ۔