سٹی42: بھارت کی حکومت نے تو پاکستان پر حملے کے بعد بننے والی المناک درگت کو کٹھ پتلی میڈیا کی مدد سے پبلک سے چھپا لیا لیکن پروفیشنل فوجی بھارتی فوج کی ذلت پر تلماتے ہوئے بولنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارت کی فوج کے سابق افسر اور نامور ڈیفینس اینالسٹ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفا دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈیفینس اینالسٹ اور سابق فوجی افسر پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اس لئے نہیں کیا کہ وہ پاکستان سے جنگ ہارے بلکہ اس لئے کہ بھارتی ائیرفورس کے طیارے جنگ میں مار کھانے کے بعد دو دن تک فضا میں نہیں جانے دیئے۔
اپنے بیان میں ڈیفینس اینالسٹ پراوین ساہنی نے کہا کہ (چیف آف ڈیفینس سٹاف) جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے ان کےاستعفی دینے کے لیے کافی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرنے کے بعد مودی سرکار کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔
پراوین نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ فوج کو المناک شکست سے دوچار کرنے والی جنگ میں دھکا دے کر دنیا کے سامنے تماشا بنانے والے وزیراعظم نریندر مودی کو خود کیا کرنا چاہئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو۔
پراوین ساہنی نے کہا انیل چوہان جنگ کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ پراوین نے یہ مانا کہ پاکستان ائیرفورس نے جنگ کے آغاز میں ہی فضا میں برتری حاصل کر لی تھی جس نے جنگ کا نتیجہ متعین کر دیا تھا۔
پراوین ساہنی نے کہا کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ پراوین نے نریندر مودی کو ڈائیریکٹ نشانہ بنائے بغیر کہا، بھارت کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعترافات (مار کھانے کے بعد دو دن تک طیارے فضا مین نہیں بھیجے) کے بعد بھی "آپریشن سیندور" کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے