ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی : انڈین کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی ، عمر گل مدعو، بھارت میں انتہا پسند سر پیٹنے لگے

دبئی : انڈین کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی ، عمر گل مدعو، بھارت میں انتہا پسند سر پیٹنے لگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی سٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔

  ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ 

 اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔

  بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

 دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، بھارتیوں نے ایونٹ کا انتظام کرنے والے افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔