ویب ڈیسک: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم والدین ہر سال یکم جون کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا۔ والدین اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں ،والدین کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اولاد کے لئے والدین کی خدمت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن وہیں کچھ بد قسمت بچے ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی خدمت کو بوجھ سمجھتے ہیں۔
ماہرین سماجیات کے مطابق والدین نہ صرف بچوں کی ابتدائی تربیت کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ان کے کردار، سوچ اور رویوں کی بنیاد بھی والدین کی پرورش ہی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔
والدین کی قدرکیجئے ان سے محبت کیجئے، یہ وہ ہستیاں ہیں جو اولاد کی خاطر اپنا سکھ آرام سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔