ویب ڈیسک: روس کے علاقے بریانسک میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جب ایک پُل اچانک ٹرین پر گر گیا، حادثے میں ڈرائیور سمیت کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 33 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کلیموف سے ماسکو جا رہی تھی۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پل کی خستہ حالی یا تکنیکی خرابی حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔ماسکو ریلوے حکام بھی واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں۔