سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5400 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 4629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 96 ہزار 331 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1967 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی   قیمت میں  1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے ہو گیا تھا ۔