امریکہ کی کانگرس نے قرض کی حد معطل کر کے امریکہ کو ڈیفالٹ سے بچا لیا

US debt ceiling bill passes House with broad bipartisan support
کیپشن: امریکہ کی کانگرس نے قرض کی حد معطل کر کے امریکہ کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔ ریپبلکن  پارٹی کی اکثریت کے حامل ہاؤس نے قانون سازی کو سینیٹ میں بھیجنے کے لیے 117 کے مقابلہ میں 314 ووٹ دیئے۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی ایوان نمائندگان (کانگرس) نے  وفاقی حکومت کے لئے 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد کو معطل کرنے کا بل منظور کر لیا، امریکہ کو   تباہ کن ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے  وفاق کے قرض لینے کی بالائی حد بڑھانے کے لئے پارلیمنٹ کی اجازت کی ضرورت تھی، کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد  ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں  پارٹیوں کی اکثریت کی حمایت  سے کانگرس نے قرض کی حد معطل کرنے کا بل پاس کر لیاہے۔

امریکہ کی کانگرس نے قرض کی حد معطل کر کے امریکہ کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔ ریپبلکن  پارٹی کی اکثریت کے حامل ہاؤس نے قانون سازی کو سینیٹ میں بھیجنے کے لیے 117 کے مقابلہ میں 314 ووٹ دیئے۔ سینیٹ سے بھی توقع ہے کہ یہ بل بروقت منظور ہو جائے گا اور اسے پیر  کی ڈیڈ لائن سے پہلے صدر جو بائیڈن کے ڈیسک تک پہنچانا ممکن ہو جائے گا،  اگر پیر کے روزز تک صدر نبائیڈن اس بل پر دستخط کرنے کے قابل نہ ہو سکے تو جب وفاقی حکومت کے پاس اپنے اخراجات اورتنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم ختم ہونےکا خدشہ ہے۔ عرف عام میں اس صورتحال کو ڈیفالٹ کہا جاتا ہے۔ امریکہ کے ڈیفالٹ کر جانے کی صورت میں پون کروڑ امریکیوں کو نوکریوں اورر روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیفالٹ کی صورتحال صرف چند روز ہی برقرار رہ گئی تب بھی بیس لاکھ تک امریکیوں کو بے روز گاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

31 مئی کو صدر جو بائیڈن نے کانگرس میں قرض کی حد معطل کرنے کا بل منظور ہونے کی یقین دہانی حاصل ہو جانے کے بعد ٹویٹر میں اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہمار ا بائیپارٹیزن بجٹ ایگریمنٹ امریکیوں کے لئے اچھی خبر ہے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ پوسٹ میں  صدر بائیڈن نے لکھا کہ دو طرفہ بجٹ معاہدہ  سے وہ صورتحال ٹل گئی جو  تباہ کن ڈیفالٹ ہو سکی تھی۔اور اس کی وجہ سے معاشی کساد بازاری، ریٹائرمنٹ اکاؤنٹس تباہ، اور لاکھوں ملازمتیں ختم ہو جاتیں۔