مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی پرندوں کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، اب تک درجنوں پارٹی رہنما اور کارکن پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
ملتان سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ابراہیم خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملکی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،کسی بھی صورتحال میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔