ایلون مسک کی اعلیٰ افسران کو لکھی گئی دھمکی آمیز ای میل لیک ہو گئی

ایلون مسک کی اعلیٰ افسران کو لکھی گئی دھمکی آمیز ای میل لیک ہو گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی اپنی کمپنی کے اعلی افسران کو لکھی گئی مبینہ دھمکی آمیز ای میل لیک ہو گئی ہے۔ 

 

اپنی ای میل میں ایلون مسک نے افسران سے کہا ہے کہ یا تو وہ دفتر آئیں یا پھر ملازمت چھوڑ دیں کیونکہ اگر وہ ٹیسلا میں ملازمت جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں 40 گھنٹے دفتر میں ڈیوٹی دینی پڑے گی۔ 

ان کی جانب سے لکھی جانے والی ای میل میں مزید کہا گیا کہ وہ خود بھی فیکٹری ورکرز کے ساتھ مل کر کام کیا کرتے تھے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور اگر وہ ایسا نہ کرتے تو ٹیسلا بہت پہلے ہی دیوالیہ ہو جاتی اس لئے افسران کی کارکنوں میں موجودگی نظر آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی کمپنیوں نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔ اب اگرچہ لاک ڈاؤن ختم ہو چکا ہے لیکن بعض ملازمین دفاتر میں واپسی کیلئے تیار نہیں ہیں۔