واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ اپنے فیچرز میں تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،حال ہی میں واٹس ایپ نے پیغامات میں ردّعمل کے فیچر کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس میں رِچ لنک پریویو پر جاری آزمائش بھی شامل ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر (WABetaInfo) کےمطابق واٹس ایپ اسٹیٹس رِپلائی انڈیکیٹر پر کام کررہا ہے۔اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے اسٹیٹس کے جوابات معلوم کرسکیں گے اور یہ فیچر صارفین کو ان جوابات کو چیٹ سے باہر دیکھنے کی اجازت دے گا۔

واٹس ایپ کا یہ اسٹیٹس انڈیکیٹر فیچر فی الحال تشکیلی مراحل میں ہے اور کمپنی صارفین کے لیے اس فیچر کو کب جاری کرے گی اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔میٹا کمپنی کے مطابق جلد ہی یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔