ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبارہ لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پی ٹی آئی کاسپریم کورٹ سے رجوع

دوبارہ لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پی ٹی آئی کاسپریم کورٹ سے رجوع
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی اجازت  دیے جانے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق  درخواست عدالت عظمیٰ  میں دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا جائے۔احتجاج کے راستے میں رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں۔وفاقی اور پنجاب حکومت کو تشدد اور طاقت کے استعمال سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ  احتجاج کاحق لینے سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ رولنگ دے، ورنہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے رولنگ لے رہے ہیں کہ پر امن احتجاج کا حق ہےکہ نہیں،کس بنیاد پر انہوں نے ہمیں روکا تھا۔ سپریم کورٹ کو کہہ رہا ہوں کہ آپ ہمیں رولنگ دیں۔ ہمیں بتائیں کہ کس بنیاد پہ ہمیں روکا گیا اور انتشار پھیلا یا گیا۔میں نے لوگوں کو احتجاج کے لیے تاریخ دینی ہے آئندہ جب ہم آئیں گے تو ہمیں بتائیں کہ کیا سپریم کورٹ اس طرح کے غیر جمہوری عمل کی اجازت دے گی؟

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو بھی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔