ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نئے وزراء کیساتھ ’’ہاتھ ‘‘کرگیا

 محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نئے وزراء کیساتھ ’’ہاتھ ‘‘کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نئے وزراء کیساتھ ’’ہاتھ ‘‘کر دیا ،نئے وزراء کو پرانی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔

  محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نومنتخب وزراء کو فی الحال پرانی گاڑیوں پر ہی گزارا کرنے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا موقف ہے کہ ٹیوٹا موٹرز نے پنجاب حکومت کو وزراء کی نئی گاڑیاں ابھی تک فراہم نہیں کیں۔ رواں ماہ کے آخر میں نئی گاڑیاں مل جائیں گی جس کے بعد وہ نومنتخب وزراء کو فراہم کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ٹیوٹا موٹرز کو پہلے ہی نئی گاڑیوں کی ادائیگی کر رکھی ہے۔