ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کیا کس کو خوش؟

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کیا کس کو خوش؟
کیپشن: Murad Rass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا تمام تر ریکارڈ ایک ماہ میں ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا، جس کے بعد انھیں دفتروں کے دھکے نہیں کھانا پڑیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت اساتذہ کی زندگی ڈیجیٹلائیزیشن کے ذریعے مزید آسان بنانے کے حوالے اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، نمائندہ پی آئی ٹی بی و دیگر شریک ہوئے۔مراد راس کا کہنا تھا کہ اگلے ایک مہینے کے دوران ٹیکنالوجی کی مدد سے اساتذہ کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے جا رہے ہیں۔ اساتذہ کو مزید فراہم کی جانے والی آن لائن سہولیات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی مکمل اور بھرپور توجہ بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ ٹیکنالوجی کا بھرپور اور جامع استعمال شفافیت کو بڑے پیمانے پر یقینی بناتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن  کی تاریخ میں 30 جون تک اضافہ کردیا،مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے سکولوں کو بیس ہزار تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل رجسٹریشن کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی۔ اب نجی سکول مالکان 30 جون تک اپنے سکول کو گھر بیٹھے آن لائن رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔

30 جون تک رجسٹریشن بغیر کسی جرمانے کے کروائی جاسکے گی لیکن مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے پر 20 ہزار جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے۔