ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کوروناوائرس کاشکار

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کوروناوائرس کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب کوروناوائرس کا شکار، ڈی آئی جی نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، چندروز میں ڈی آئی جی سے ملنے والے افسران نے کورونا ٹیسٹ کرانا شروع کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا  کوروناوائرس کاشکار ہوگئے ہیں، ڈی آئی جی نے خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، چندروزمیں سہیل سکھیرا سےملنے والے افسران نے  بھی کورونا ٹیسٹ کرانا شروع کردئیے ہیں، قبل ازیں سی پی او کے  10ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آچکاہے۔

دوسری جانب  ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا، ریلوے پولیس ذرائع  کے مطابق سید جوہر عباس نمبر114سی، لوکو شیڈ لاہور میں ڈیوٹی کررہا تھا، کانسٹیبل سید جوہر عباس کو گزشتہ ماہ27 مئی کو ریلوے کیرن ہسپتال داخل کروایا،  31مئی کو ریلوے کیرن ہسپتال کی انتظامیہ نے کانسٹیبل سید جوہر عباس کو میو ہسپتال ریفر کر دیا۔

ریلوے پولیس ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ میو ہسپتال انتظامیہ نے کانسٹیبل میں کرونا وائرس ڈیکلیئر کیا، کانسٹیبل میو ہسپتال میں کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا،  اس سے قبل کراچی ڈویژن میں بھی ایک کانسٹیبل جاں بحق ہو چکا ہے۔

 چین کے  شہر ووہان سے جنم لینے والے خطرناک کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک کورونا وائرس سے پوری دنیا میں 61 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا۔

 

باغوں کے شہر لاہور پر بھی کورونا کا آسیب چھا گیا، 79روزمیں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد12ہزار184ہوگئی, لاہورمیں کوروناوائرس سے188 افرادجان کی بازی ہارچکےہیں, سرکاری اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں کوروناکے499مریض زیرعلاج, شہرمیں کوروناوائرس کے95مریض آئی سی یواور32وینٹی لیٹرزپرہیں.

دوسری جانب پنجاب میں  کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر گھر سے باہر نکلنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں منہ اور ناک ڈھا نپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک وارڈن منہ او رناک نہ ڈھانپنے والے افراد کومتنبہ کریں گے۔
 

 

Shazia Bashir

Content Writer