عوام کیلئے بری خبر،نان ،روٹی مزید مہنگی کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بری خبر،نان ،روٹی مزید مہنگی کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن)نان اورروٹی غریب کی پہنچ سے دورکرنے کی تیاری کرلی گئی،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے5 جون سےنان کی قیمت 15 روپےاور روٹی 10 روپے میں فروخت کرنےکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل کا کہنا تھا کہ آٹا اور میدے کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں،پانچ جون تک انتظامیہ آٹےمیدہ کی قیمتیں واپس لے،پانچ جون سے شہر میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی جا ئیں گی۔آفتاب گل کا کہنا تھا انتظامیہ ہمیں سبسڈی دے یا پرانی قیمتیں بحال کرائے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا تھا، آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کر دیا، شہریوں نے آٹا مہنگا ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے صوبے بھر میں گندم کی قیمت میں اضافے میں شرح کے تناسب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا، لاہور قصور شیخوپورہ فیصل آباد اوکاڑہ ساہیوال اور سنٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 120روپے کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلا اضافہ کیا گیا۔

 نئے فیصلے کے مطابق سنٹرل پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1600 روپے فی من ہے اس شرح سے 20 کلوگرام کا تھیلا کی نئی قیمت ایکس مل نرخ 900 روپے اور ریٹیل قیمت 925 روپے ہو گی تاہم جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم کی قیمت 1550 اور 1525 روپے فی من ہے ان شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلا مہنگاہوگیا۔

دوسری جانب شہریوں نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 120 روپے مہنگا ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اب روٹی کھانا مزید مشکل ہو جائے گا، حکومت کو غریب عوام کا کچھ خیال کرنا چاہیے، گندم کی نئی فصل بازار میں آچکی ہے پھر بھی آٹے کی قیمت میں اتنا اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے، مہنگائی کے باعث زندہ رہنا مشکل ہو گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer