ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی،  پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔

تفصیلاے کے مطابق  تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے اور    پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔   پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ راوی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں چوبیس سالہ عمران نامی نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس پر میٹروبس کے عملے نے نوجوان خودکشی کرنے سے روکا اور پل سے نیچے اتار دیا ۔

کچھ دیر بعد نوجوان نے دوبارہ پل پر چڑھ کر چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب  دو روز قبل  نشترکالونی میں کوڑا دان سے خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے ٹانگیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے اٹاری سروبہ کے قریب کوڑے دان سے نامعلوم خاتون کی کٹی ہوئیں ٹانگیں برآمد ہوئیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتوں کی ٹانگیں کاٹ کر کوڑا دان میں پھینکیں جبکہ خاتون کے دھڑ کی تلاش جاری ہے۔

 

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،خاتون کے باقی دھڑاورملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

اس سے قبل   شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گھر سے 50سالہ خاتون کی گلی سڑی  لاش برآمد  ہوئی تھی جس پر  پولیس نے  لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer