ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمائمہ ملک نیلی آنکھوں والے لڑکے سے شادی کی خواہش مند

عمائمہ ملک نیلی آنکھوں والے لڑکے سے شادی کی خواہش مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) پاکستان کی معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے اپنے شریک حیات کی خصوصیات اور عادات کے حوالے سے بتا دیا۔

ایک انٹرویو میں جب عمائمہ ملک سے شادی اور دلہا کی خصوصیات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ یہ سن کر زور سے ہنسی اور پھر ایک ایک کر کے خوبیاں گنوانا شروع کردیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس اچھی سی گاڑی ہونی چاہیے، پیسے والا خوبصورت اور لمبا ہو، اس کی آنکھیں نیلی ہوں اور نیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہو۔عمائمہ ملک نے کہا مجھے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے والد کی طرح ہو، یعنی جیسے والد نے میری رہنمائی اور مدد کی وہ بھی اسی طرح میرے ساتھ کھڑا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ جیسے میرے والد والدہ کی عزت کرتے تھے، وہ بھی میری ویسے ہی عزت کرے اور بلکل اٰسی طرح اہمیت دے‘۔’اسے میرے کیریئر اور ماضی کا معلوم ہونا چاہیے، جذباتی اور ذہنی سطح پر میرے ساتھ چلنا چاہیے‘۔ان کا کہنا تھاکہ میں بیٹی کی خواہش مند نہیں ہوں لیکن بیٹے کی خواہش مند ہوں۔

انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی رحمت ضرور ہوتی ہے مگر اس کی پیدائش کے بعد کاندھوں پر بڑی ذمہ داریاں پڑ جاتی ہیں۔حمیمہ ملک نے بتایا کہ ’میں اپنی بہن پر بیٹی سے زیادہ حق جتاتی ہوں، اگر میری بیٹی ہوتی تو شاید اتنا نہیں کرسکتی تھی‘۔

Malik Sultan Awan

Content Writer