ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب نے 14 جون کو بجٹ پیش کرنے کی منظور دیدی

وزیر اعلی پنجاب نے 14 جون کو بجٹ پیش کرنے کی منظور دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزادار نے 14 جون کو بجٹ پیش کرنے کی سمری کی منظوری دیدی، وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو بجٹ کی تیاری ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی تھی، وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو وزراء کے ان پٹ کو بھی بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔  وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت 14 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer